Geo News
Geo News

کاروبار
27 نومبر ، 2014

پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات عوام سے دور

پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات عوام سے دور

لاہور.......پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی راتوں رات مہنگائی کا طوفان امڈ آتا ہے، ہر چیز مہنگی کر دی جاتی ہے لیکن پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات عوام تک نہیں پہنچتے۔ عوام کو شکوہ ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی اقدامات نہیں کئے جاتے۔عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دی گئیں۔ امیدکی جا رہی تھی کہ ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت ہر چیز پر اس کا اثر پڑے گا اور مہنگائی کم ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا۔ ہر چیز کی قیمت جوں کی توں ہے۔ عوام کو شکایت ہے کہ نا تو کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی نا ہی کوئی اور چیز سستی ہوئی۔ماہرین کہتے ہیں کہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث بازاروں میں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے۔

مزید خبریں :