28 نومبر ، 2014
سیالکوٹ.......بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔رینجرز حکام کے مطابق آج صبح ایک بار پھر چارواہ سیکٹر میں بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے بلاشتعال فائرنگ کی۔ رینجرز حکام کاکہنا ہے کہ رینجرز نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کو خاموش کرا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔۔ بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ 2014 میں اب تک بھارت نے تیس سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی ، جس میں 1 رینجر اہلکار سمیت 11 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے اکتوبر 2014 میں 31 ہزار 872 مارٹر گولے فایر کیے گئے۔ مارٹر گولوں کی یہ تعداد 1971 کی پاک بھارت جنگ سے بھی زیادہ ہے ۔