28 نومبر ، 2014
لاہور.........لاہور میں تیز رفتار بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا تیسرابچہ بھی چل بسا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سوئے آصل میں ایک بس رفتار پر قابو نہ رکھنے کے باعث نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 6بچے زخمی ہوئے، زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو بچے چل بسے بعد ازاں ایک اور زخمی بچے نے دم توڑ دیا۔ واقعے میں 3بچے جاں بحق اور3زخمی ہوئے ہیں۔