24 جنوری ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدبارش اوربرف باری جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پرآج رات ہلکی بارش کاامکان ہے۔کالام منفی 15 ڈگری سنٹی گریڈکے ساتھ سردترین مقام رہا۔بالائی علاقے بددستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔جب کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے،مالم جبہ میں چارانچ ، کالام میں دوانچ برف باری ہوئی جبکہ اورماڑامیں سب سے زیادہ پندرہ ملی میٹربارش ہوئی۔پارا چنار ، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری ، ہنزہ منفی 10 ، استور ،دیر منفی 9 ، گوپس منفی 8 ،کوئٹہ منفی 6 جبکہ مری کادرجہ حرارت منفی دوڈگری سنٹی گریڈرہا۔اسلام آبادکادرجہ حرارت ایک ڈگری ، پشاور 2 ، لاہور 4 اورکراچی کابارہ ڈگری سنٹی گریڈرہا۔