29 نومبر ، 2014
مینہم سٹی......لوہے کی بوسیدہ ریلینگ کینوس میں تبدیل،ماہر فنکاروں نے آرٹ کے شاندار شاہکار تیار کرلئے۔دنیا بھر میں آرٹ سے لگاؤ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے فن کا اظہار اس انداز سے کرتے ہیں کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے دو ماہر فن کاروں کی ٹیم نے لوہے کے جنگلوں کوکینوس بنا تے ہوئے ایسے رنگ بکھیرے کہ آرٹ کے شاندار نمونے تخلیق پا گئے۔ان باصلاحیت اسٹریٹ آرٹسٹوں نے جرمن شہرMannheim کے کئی مقامات پر نصب پرانی اور بوسیدہ حفاظتی ریلینگس کو اپنے فن کی بدولت کسی آرٹ گیلری میں تبدل کردیا ہے ۔اس ٹیم کے تخلیق کردہ انوکھے آرٹ ورک کو جہاں راہگیر رُک کر دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں وہیں انکی یہ کاوش انٹرنیٹ پر بھی تیزی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔