دلچسپ و عجیب
24 اپریل ، 2012

ما سکو: صابن کے بلبلے بنا نے کے چھٹے سالانہ تہوارکا انعقاد

ما سکو: صابن کے بلبلے بنا نے کے چھٹے سالانہ تہوارکا انعقاد

ماسکو …صابن سے بنے محلول سے بلبلے بنا نا ہر بچے کے بچپن کا پسندیدہ کھیل ہو تا ہے لیکن ما سکو میں اس کھیل کو ایک تہوار کا رنگ دے دیا گیا ہے جہاں اس مو قع پر سینکڑوں افراد جمع ہو کر لا کھوں کی تعداد میں صا بن کے بلبلے بنا تے ہیں ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی روس کے دارالحکومت ماسکو میں صابن سے بلبلے بنانے کے سالانہ چھٹے تہوار کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں بڑوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام کردیا۔ہر سا ل منا ئے جا نے والے اس تہوار میں والدین اور بچے مل کر مختلف دلچسپ انداز میں چھوٹے بڑے بلبلے بنا کر ہوا میں چھوڑتے ہیں اور نظروں سے اپنے بنے بلبلے کا فضا میں پیچھا کرتے رہتے ہیں ۔جب یہ بلبلے بغیر پھٹے دیر تک ہوا میں اڑتے رہتے ہیں تو وہا ں پر مو جود افراد خصوصاً بچوں کے چہروں پر خوشی قابلِ دید ہو تی ہے۔

مزید خبریں :