کھیل
03 دسمبر ، 2014

آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کو سپرد خاک کردیا گیا

آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کو  سپرد خاک کردیا گیا

سڈنی.......آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کو انکے آبائی شہر ماکس ویل میں سپرد خاک کردیا گیا۔انکی آخری رسومات میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک اور کئی کرکٹرزسمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ماکس ویل ہائی اسکول میں فل ہیوز کی ہونےوالی آخری رسومات میں شریک ہر آنکھ اشک بار تھی۔اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔فل ہیوز کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی ۔اس موقع پر سر ایلٹن جان نے اپنے منفرد انداز میں فل ہیوز کو خراج تحسین پیش کیا۔فل ہیوز کی دعائیہ تقریب میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ،ٹی ٹوئنٹی قائد ایرون فنچ ، بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی ، ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کوچ ڈنکن فلیچر ، لیجنڈ کرکٹرز برائن لارا اور رچرڈ ہیڈلی بھی شریک ہوئے، پانچ ٹی وی نیٹ ورکس نے ہیوز کی آخری رسومات کو براہ راست نشر کیا جبکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، ایڈیلیڈ اوول، پرتھ اور دیگر اسٹیڈیمز میں بڑی اسکرینز پر اسےدکھایا گیا۔

مزید خبریں :