Geo News
Geo News

پاکستان
03 دسمبر ، 2014

منی لانڈرنگ کیس؛الطاف حسین کی ضمانت میں اپریل 2015 تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس؛الطاف حسین کی ضمانت میں اپریل 2015 تک توسیع

لندن.......لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں آئندہ سال اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ لندن میں پولیس ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو اس بارے میں تحریری طور پرآگاہ کردیا گیا ہے ،منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین اور دیگر دو افراد اس ماہ کے آخر تک ضمانت پر تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کی ضمانت میں بھی اپریل 2015تک توسیع کی گئی ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیچیدہ مقدمے میں مزید تحقیقات کیلئےمزید وقت درکار ہے۔ ایم کیوایم قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں جون 2014میں حراست میں لیےجانے کےبعد ضمانت پر رہا کردیا گیاتھا،لندن پولیس نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار30سالہ شخص کو بھی فروری تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :