03 دسمبر ، 2014
ابوظبی.......ابوظہبی کے ایک شاپنگ مال کے واش روم میں خاتون کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون ٹیچر پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کیا گیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی شدت سے انتقال کرگئی۔ عینی شاہد کے مطابق نقاب پوش حملہ آور نے عبایا پہن رکھا تھا جو موقع سے فرار ہوگیا۔ ابوظبی پولیس نے امریکی خاتون کے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔