Geo News
Geo News

پاکستان
05 دسمبر ، 2014

کوئٹہ،جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ،خصوصی انتظامات

کوئٹہ،جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ،خصوصی انتظامات

کوئٹہ .....کوئٹہ میں جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس اور ایف سی کی پٹرولنگ اور خصوصی چیکننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ شہر میں نماز جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی ا لر ٹ کردی گئی ہے۔شہر بھر میں ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینا ت کئے گئے ہیں جبکہ ناکہ جات کے علاوہ پولیس اور ایف سی اہلکار و ں کی پٹرو لنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ نماز جمعہ کیلئے مساجد اور امام بارگاہوں کے با ہر اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ نمازیوں کو تلاشی کے بعد نماز اداکر نے کیلئے اجازت دی جائیگی۔

مزید خبریں :