05 دسمبر ، 2014
مردان.....مردان میں بینک روڈ پرواقع نجی بینک میں 2سیکیورٹی گارڈ گیس لیکج کے باعث دم گھٹنےسے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مردان کے علاقے بینک روڈ میں واقع نجی بینک میں 2 سیکیورٹی گارڈفرائض کی انجام دہی کے دوران معمول کے مطابق رات کو بینک کے اندر جاکر سوگئے۔اس دوران جنریٹر میں لگے پائپ سے گیس کے اخراج سے دونوں سیکیورٹی گارڈ دم گھٹنےسے جاں بحق ہوگئے۔ صبح بینک کو کھولا گیا تو دونوں مردہ پائے گئے ۔جس پر عملے نے ریسکیو کو اطلاع دی ۔ریسکیو اہلکاروں نے طبی معائنے کے بعد دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔