Geo News
Geo News

صحت و سائنس
05 دسمبر ، 2014

کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں تین روزہ مہم کا آغاز

کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں  تین روزہ مہم کا آغاز

کراچی......کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں میں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے جس میں دو لاکھ سے زائد پانچ برس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق کراچی کی انتہائی حساس 11 یونین کونسلوں میں پولیو مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ ان یونین کونسلز میں گڈاپ، لانڈھی، سائٹ ایریا، اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون اور بن قاسم شامل ہیں ،مہم کے دوران 2 لاکھ 71 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ای ڈی او ہیلتھ کے مطابق پولیو رضاکاروں کی ٹیمیں پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

مزید خبریں :