05 دسمبر ، 2014
سکھر..... جے یو آئی ف کے راہنما ڈاکٹرخالد محمود سومرو قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے،زیر حراست12افراد سے اہم معلومات ملی ہیں،ایس ایس پی سکھر تنویرحسین تنیو نے کہا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پرتفتیش کا دائرہ پنجاب اوربلوچستان تک بڑھادیا گیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق 12زیر حراست افراد میں سے دواہم ملزمان کا تعلق وارہ سے ہے۔