05 دسمبر ، 2014
دبئی.........پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی دبئی میں جاری ہے، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہےان میںسرفراز احمد، اویس ضیا، محمد حفیظ، حارث، سہیل، سعد نسیم، عمر اکمل، شاہد آفریدی (کپتان)، عمر گل، حسن رضا، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور محمد عرفان شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیم سن(کپتان)، جیمز نیشم، مارٹن گپٹل، راس ٹیلر، کوری اینڈرسن، لیوک رونچی، اینٹن ڈی وی چچ نیتھن میک کیولم، میٹ ہینری مچل میک کیلنن اور ایڈم ملنےپر مشتمل ہے۔