06 دسمبر ، 2014
لاہور......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ این اے 122 کے بیگ کھولنے کا فیصلہ پیر کو ہوجائیگا ،ہم نے ٹریبونل کے سامنے اپنا موقف پیش کردیا ہے۔لاہور میں الیکشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب تک اسٹے آرڈر کے پیچھے یہ بات چھپی رہی، خیبرپختونخوا میں ایک حلقے کے بیگ کھولنے کا کہا گیا ہم نے کھول دیے۔عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے عدالت کے روبرو کہاہے کہ ثبوت بیگ میں موجود ہیں ، بیگ کھولیں سب سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ انصاف کو قانون کے پیچھے دبایا ہوا ہے ،ان کی کوشش ہے کہ پولنگ بیگ نہ کھلیں ،سوائے1970 کے ہرالیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔