07 دسمبر ، 2014
فیصل آباد......ڈی سی اوفیصل آباد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کل ہونے والے احتجاج کے لئے باقاعدہ کوئی اجازت طلب نہیں کی، احتجاج سب کا حق ہے لیکن اگرقانون ہاتھ میں لیا گیا تو کارروائی کی جائیگی۔ جیونیوزسے بات کرتے ہوئے ڈی سی او فیصل آباد نور الامین کا کہنا تھا کہ ریلی اوراحتجاج کے لئےکسی باقاعدہ اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ سڑکیں بلاک کرنا قانوناً جرم ہے اگر ایسا ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئےتیار ہے۔