08 دسمبر ، 2014
اسلام آباد.....سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی تقرری کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ نمٹا دیا تاہم بلدیاتی انتخابات کیس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے 1 ماہ کی مہلت دے دی ہے ۔سپریم کورٹ میںچیف جسٹس نا صر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ نمٹا دیا۔ الیکشن کمیشن نے عدالت میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ، الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں جلد حلقہ بندیوں کے لئے اقدامات کریں گے،کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدایاتی انتخابات کے لئے آئینی مسودہ موصول ہو گیا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے 1 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی ، آئندہ سماعت8جنوری کو ہوگی ۔