09 دسمبر ، 2014
بھوبنیشور .......چیمپینز ٹرافی ہاکی میں آج پاکستان کا ٹکراؤ آسٹریلیا سے ہو گا۔ہارہو یا جیت ہر ٹیم کوارٹر فائنل تو لازمی کھیلے گی ۔بھارتی شہر بھوبنیشور میں جاری ایونٹ میں آج بھی چار میچز شیڈول ہیں جس کے بعد دونوں گروپس میں ٹیموں کی پوزیشنز واضح ہو جائے کہ کوارٹر فائنل میں کس ٹیم کا کس سے ٹکراؤ ہے۔ویسے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان کا ٹکراشام پانچ بجے آسٹریلیا سے ہے۔گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ۔دوسری جانب بھارتی ٹیم سات بجے ہالینڈ سے ٹکرائے گی۔وہ بھی اب تک ایونٹ میں کامیابی سے محروم ہے۔