Geo News
Geo News

کاروبار
10 دسمبر ، 2014

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا

کراچی......ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر آج پھر 101 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرزکے مطابق ایکسپورٹرزکی جانب سے ڈالر تڑوانے کے عمل میں تیزی آنے کے بعد ڈالر کی رسد میں بہتری آئی ہے جس سے روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے ۔انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دور ڈالر 21 پیسے سستا ہو کر 100 روپے 85 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 101 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔

مزید خبریں :