10 دسمبر ، 2014
پالی کیلے......سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سریز کا پانچواں میچ آج پالی کیلے میں کھیلا جائےگا،سری لنکا کو سریز میں تین ایک کی برتری حاصل ہے ۔سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سات ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں ون ڈے آج پالی کیلے میں کھیلا جائےگا،میزبان سری لنکا کو سریز میں تین ایک کی برتری حاصل ہے،انگلینڈ کو سیریز بچانے کے لئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے ،انگلش کپتان الیسٹر کک سلو اوور ریٹ کے باعث ایک میچ کی پابندی کی وجہ سے چوتھا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے،انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ،دوسری جانب سری لنکن ٹیم میںکسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔