Geo News
Geo News

پاکستان
11 دسمبر ، 2014

سیالکوٹ :ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کا مقدمہ درج

سیالکوٹ :ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کا مقدمہ درج

سیالکوٹ.......سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا ہے ۔ان کی رسم سوئم آج ہوگی ۔سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی محمد شبیر کی مدعیت میں تھانا حاجی پورہ میں درج کرلیاگیا ہے۔مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا ہے ۔ملزمان کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔باو ٔانور کا سوئم آج ہوگا۔

مزید خبریں :