Geo News
Geo News

پاکستان
11 دسمبر ، 2014

آرمی چیف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات، پاک افغان امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات، پاک افغان امور پر تبادلہ خیال

راول پنڈی.........آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت سمیت پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے جی ایچ کیو راول پنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور پاک افغان سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :