پاکستان
12 دسمبر ، 2014

ربیع الاول کا چاند ، رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 22 دسمبر کوہوںگے

ربیع الاول کا چاند ، رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 22 دسمبر کوہوںگے

کراچی...... ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 22 دسمبر کی شام منعقد ہوںگے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریںگے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی زون کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا جبکہ ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوںگے جن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شرکت کریںگے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا ۔ ربیع الاول کے چاند کا فیصلہ ملک بھر سے اکٹھی ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر کیاجائے گا۔

مزید خبریں :