Geo News
Geo News

صحت و سائنس
13 دسمبر ، 2014

پاکستان میں ایبولا سے بچاؤ اور آگاہی پروگرام پر سروے رپورٹ

پاکستان میں ایبولا سے بچاؤ اور آگاہی پروگرام پر سروے رپورٹ

کراچی.........مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس سے پھیلنے والی تباہی کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کےپروگرام شروع کئے گئے۔ پاکستان میں ایبولا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کےلیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک آگاہی پروگراموں کا سہارا لے رہے ہیں۔ پاکستان میں اس وائرس کے متعلق عوام کتنا جانتے ہیں اس بارے میں جاننے کے لیے گیلپ پاکستان نے سروے کیا۔ جس میں 25سو سے زائد افراد کی رائے لی گئی۔ سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مغربی افریقی ممالک میں تباہی مچانے والے ایبولا وائرس کے بارے میں کچھ سنا ہے یا نہیں؟جواب میں سروے میں شامل 44فیصد افراد کا کہنا تھا کہ جی ہاں انہوں نے ایبولا وائرس کے بارے میں سنا ہے جبکہ 55فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں سنا۔ 1فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔جس کے بعد عوام سے مزید پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں ایبولا وائرس دنیا کے لیے کس حد تک تشویشناک ہے؟ جواب میں سروے میں شامل 77فیصد افراد نے اسے بہت زیادہ تشویشناک کہا جبکہ 21فیصد نے کسی حد تک تشویشناک کہا۔ اس کے برعکس سروے میں صرف 2فیصد نے کہا کہ ایبولا وائرس دنیا کے لیے بالکل بھی تشویشناک نہیں۔

مزید خبریں :