Geo News
Geo News

دنیا
14 دسمبر ، 2014

شدت پسندوں سے ہارنہیں مانیں گے،افغان صدر اشرف غنی

شدت پسندوں سے ہارنہیں مانیں گے،افغان صدر اشرف غنی

کابل......افغان صدر اشرف غنی کاکہنا ہے کہ وہ شدت پسندوں سے ہارنہیں مانیں گے،صدر اشرف غنی نے ملک میں شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کی لہر کی مذمت کی ، افغانستان میں یوم انسانی حقوق کے موقع پر خطاب میں صدر نے تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تشدد کی مذمت کریں۔ ایک موقع پر انتہائی جذباتی انداز میں افغان صدرنے کہا کہ شدت پسندوں کے حملے ناقابل قبول ہیں جو غیر اسلامی اور غیرانسانی ہیں۔ نیٹو فوجی مشن کے اختتام سے قبل افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھاجا رہا ہے۔

مزید خبریں :