15 دسمبر ، 2014
کراچی......چین نے پاکستانی ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میںچینی کمپنی پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے 24 فیصدحصص خریدے گی ۔کمپنی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین بھی اپنا حصہ شامل کرنے کا خواہاں ہے ۔پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس مراعات،مقامی سستی کپاس اور سستے لیبر سے فائدہ اٹھانے کیلئے چین اور پاکستانی کمپنی نے ملکر کام کرنے کی ٹھان لی ہے ۔چین کی شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل کمپنی مقامی مسعود ٹیکسٹائل کمپنی کے 24 فیصد حصص خریدے گی ۔ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی کاروباری شراکت داری ہے جس میںکسی چینی کمپنی نے پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے حصص خرینے کا فیصلہ کیا ہے ۔