16 دسمبر ، 2014
پشاور......پشاور میں دہشت گردوں کا ورسک روڈ پر واقع اسکول پر حملے اور فائرنگ سے 18 بچوں سمیت 26 افراد شہید ہو گئے جبکہ 100 افراد زخمی ہیںزخمیوں میں 42 کی حالت نازک ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، آپریشن جاری اب بھی جا ری ہے ۔پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اسکول میں فوجی دستوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہےاور دہشتگردوں کے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ورسک روڈ پر بہار کالونی کے قریب اسکول پر 6سے زائد مسلح افرادنے پہلے اپنی گاڑی کو آگ لگائی اور اسکول میں داخل ہو گئے،بچوں پر براہ راست گولیاں چلائیںاورکچھ بچوںکو یرغمال بنالیا ، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر کارروائی شروع کی گئی اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،بچوں کودہشت گردوںسے بازیاب کرایا ،زخمی اور جاںبحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس دوران اسکول کی عمارت میں دو دھماکے بھی سنے گئے،دہشت گرد اب بھی اسکول کی عمارت میں موجود ہیں اور آپریشن کی کارروائی جا ری ہے۔