Geo News
Geo News

پاکستان
16 دسمبر ، 2014

پشاورمیں دہشتگردی ،صدر،وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کی مذمت

پشاورمیں دہشتگردی ،صدر،وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کی مذمت

کراچی.....صدر مملکت اوروزیر اعظم سمیت ملک بھر کی اہم شخصیات نے پشاور اسکول پر طالبان کے دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ کارروائی قرار دیا ہے۔صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور اسکول میں حملہ کی مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔صدر مملکت نے معصوم انسانی زندگیوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نوازشریف نے بھی دہشت گردی کی اس کارروائی پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ واقعہ قومی سانحہ ،میرا اور میری قوم کا نقصان ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے واقعہ کی سخت الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے صوبہ میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان،سندھ اور پنجاب کے وزرائے وزیر اعلیٰ نے اور وزیر اطلاعات پرویز رشید نےسانحہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردحملوں کا قوم کو جرات اور بہادری مقابلہ کرنا ہے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پشاور میں اسکول پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم طلبااوراساتذہ پر حملہ کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے اسکول پردہشت گرد وں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی ،متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین ، جے یو آئی فے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہےاور اسے انسانیت سوز واقعہ قراردیا ہے۔سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج دررانی ،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن ،،سینیٹر زاہد خان،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ مولاناطاہر اشرفی ،مولانا احمد لدھیانوی ،حمزہ شہباز شریف ،وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام ،سینیٹرمولانا صالح شاہ،قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدرزمان ،ترجمان بلاول ہاؤس نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا اسکول پرحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔

مزید خبریں :