17 دسمبر ، 2014
اسلام آباد ......ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہے۔ حد نگاہ صفر ہے تو کہیں 5 سے 20میٹرتک وزی بلیٹی ہے ۔پشاورسےبرہان تک موٹروےپرشدیددھند ہے۔ موٹروے پولیس کےمطابق یہاں حدنظرصفر ہے۔ پشاورسےبرہان تک موٹرےکوٹریفک کےلیےبندکردیاگیا۔اسلام آبادسےبالکسرتک موٹروےپردھندکی وجہ سے حد نظر 50سے 60میٹر ہے۔ بھیرہ سےکوٹ مومن تک موٹروے پر حدنظر5 سے30میٹر، کوٹ مومن سےلاہورتک موٹروےپردھندکی وجہ سے حد نظر زیرو سے30میٹر ہے۔ کوٹ مومن سےفیصل آبادتک بھی دھند ہے یہاں حدنظر5 سے30میٹر۔ احمدپورشرقیہ میں قومی شاہراہ پر 5 سے 20میٹر جبکہ چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر رہ گئی۔ پنوں عاقل میں بھی قومی شاہراہ پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہے۔