17 دسمبر ، 2014
کراچی .....ڈاکٹر عامر لیاقت نے مارننگ شو صبح پاکستان میں پشاور اسکول سانحے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن طالبان نے معصوم بچوں کے خواب مٹا دیئے ،اُن کے ساتھ جنگ کیجئے ،اِن طالبان کو چن چن کر ماریئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے عوام سے اپیل کی کہ جن لوگوں نے معصوم بچوں کے خواب مٹادئیے ہیں ان کے ساتھ جنگ کیجئے۔انہوں نے مارننگ شو میں سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کا للکارتے ہوئے کہا کہ میں طالبان کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوں ،لیکن تم لوگوں کے پاس جان لینے کا اختیار نہیں ۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ اب مذمتوں کا وقت گزر گیا، اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا تو وہ ان بزدلوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خود میدان میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت وہی جو رسول اللہ ﷺ نے بتائی،ہم آپ کا آئین نہیں مانتے۔