Geo News
Geo News

پاکستان
17 دسمبر ، 2014

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،قمر زمان کائرہ

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،قمر زمان کائرہ

پشاور..... سابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،مسلح افواج قوم کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں۔سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور میں زخمی بچوں کی عیادت کے لئے آئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور اس کے سدباب کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :