Geo News
Geo News

کھیل
17 دسمبر ، 2014

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سانحہ پشاور کے شہداکیلئے فاتحہ خوانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سانحہ پشاور کے شہداکیلئے فاتحہ خوانی

ابوظبی......ابوظبی کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سانحہ پشاور کے شہداکے لیے فاتحہ خوانی کی،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں آئے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج چوتھا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے،میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم میدان میں یکجا ہوئی اورشہدا پشاور کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر ٹیم منیجر معین خان نے کہا کہ وہ سوگواروں خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی بھی سانحہ پشاور سے عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے،کیوی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

مزید خبریں :