26 اپریل ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم سے متعلق توہین عدالت کیس کا فیصلہ سننے کیلئے اہم شخصیات سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گئیں ہیں۔ اب تک عدالت پہنچنے والوں میں اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر سینیٹر سردارعلی ، اٹارنی جنرل عرفان قادر اور امین فہیم اور احمد مختار سمیت بعض وفاقی وزراء شامل ہیں۔