20 دسمبر ، 2014
پشاور......صدر مملکت ممنوں حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا واحد علاج ان کا مکمل خاتمہ ہے،دہشت گردی کو 100 فیصد ختم کیاجائے گا ،گونر ہائوس پشاور میںگفتگو کرتے ہو ئے ممنوں حسین کا پشاور سانحے پرکہنا تھا کہکوئی بھی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کا اس طرح قتل نہیں کرسکتا،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی ہے،قوم متفق ہے کہ دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں دہشتگردی کے واقعات خرابیاں دور کرنے کا موقع بنتے ہیں۔انہوں نےدہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا ،پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونےوالا ملک ہے ۔