26 اپریل ، 2012
کراچی…معروف اینکرپرسن ثنا بچہ نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد وقت برباد ہوگا اور ڈنڈا بھی آسکتا ہے۔ جیو نیوز کے اینکر کامران خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہبہت دکھ کی بات ہے کہ ایک وزیراعظم قانون کا مذاق اڑاتے ہیں اور ہم ان کا مذاق اڑاتے ہیں، اس پوری ایکسرسائز کا کیا مقصد ہے کیا سوئس حکام کو خط لکھا جائے گا، مگر میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوگا، اس سب کا حاصل کیا ہوگا، کیا مہنگائی کم ہوجائے گی، لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، میرے خیال میں یہ اسی طرح چلتا رہے گا اور حاصل کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا اسی طرح مذاق اڑاتی رہے گی، اگر گھر میں کوئی بات نہیں سنتا تو ڈنڈا آتا ہے اور لگتا ہے اب یہی ہوگا، ڈنڈا بھی آسکتا ہے اور بہت ساری چیزیں بھی ہوسکتی ہیں، ایسے فیصلوں پر جو سیلیبریشن کی ٹون آجاتی ہے وہ نہیں آنی چاہیے، عدلیہ سب کیلئے ہے اس کے فیصلے سب کو ماننے پڑیں گے، ہوسکتا ہے کچھ بھی نہ ہو اور ہوسکتا ہے وقت برباد ہو اور ڈنڈا بھی آسکتا ہے۔زرداری صاحب وزیر اعظم کو کہہ سکتے ہیں کہ عہدہ چھوڑ دیں مگر میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوگا۔