20 دسمبر ، 2014
اسلام آباد........ممبئی حملہ کیس میں بھارتی دستاویزات کو چالان کا حصہ بنانے کے خلاف ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت آئندہ پیر کے روز ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشمل دو رکنی بنچ پیر کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت میں جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کو چالان کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 11 جون کو بھارت میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو چالان کا حصہ بنایا۔