21 دسمبر ، 2014
کابل.......گوانتاناموبے جیل میں زیر حراست چار افغان قیدیوں کو واپس افغانستان منتقل کردیا گیا۔ امریکی محکمۂ دفاع کے مطابق گوانتاناموبے جیل سے چار افغان قیدیوں کو واپس ان کے آبائی ملک افغانستان منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ دفاع کے مطابق شاہ ولی خان، علی گل، عبدالغنی اور محمد ظاہر کے کیسز کا جامع جائزہ لینے کے بعد انھیں واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اور 6 محکموں اور ایجنسیوں نے بھی اس کی منظوری دی ۔خبر رساں ادارے کے مطابق ان چاروں قیدیوں کو امریکی فوج کے جہاز کے ذریعے کابل پہنچایا گیا اور وہاں انھیں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔