پاکستان
26 اپریل ، 2012

موسیٰ گیلانی اے این ایف میں پیش، الزامات کی تردید

موسیٰ گیلانی اے این ایف میں پیش، الزامات کی تردید

اسلام آباد… وزیراعظم کے صاحب زادے ایم این اے علی موسی گیلانی نے ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں ، تحقیقاتی ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کو اپنا تحریری بیان قلم بند کرادیا ہے، اس میں انہوں نے خود پر عائد الزامات کی تردید کی ہے۔ اے این ایف نے ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کے زائد مقدار مین غیرقانونی الاٹمنٹ کرانے کا مقدمہ درج کررکھا ہے، اس کے ملزموں میں علی موسی گیلانی بھی شامل ہیں ، علی موسی گیلانی آج ، اپنے وکیل کے ہمراہ ، راول پنڈی میں اے این ایف کے مقامی صدر دفتر آئے ، بیان دینے سے قبل میڈیا سے گفت گو میں علی موسی گیلانی کا کہناتھاکہ انکا ایفیڈرین کیس سے تعلق نہیں وہ اے این ایف کو بھی یہی بیان دیں گے، بعد میں وہ اند چلیگئے اور تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان قلم بند کرایا، ان سے بیان لینے والوں میں بریگیڈئر فہیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد ذوالفقار اور لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈ بشیر شامل تھے ،ذرائع کے مطابق رکارڈ شدہ بیان میں علی موسی نے کہاکہ وہ ڈی جی ہیلتھ سے کبھی ملے نہ ہی سیکریٹری صحت کو جانتے ہیں، جن دنوں کیمیکل کوٹہ کی ڈیل ہوئی وہ ان دنوں وہ تعلیم کیلئے بیرون ملک تھے، موسی نامی 3 افراد پہلے ہی گرفتار ہیں ،انہیں یقین ہے کہ اس کیس میں بھی جعلی موسی شامل ہے ، علی موسی گیلانی نے کہاکہ انکا فون استعمال ہوا تو اسکی بھی تحقیقات ہونی چاہیئے اور وہ تفتیش کے لئے دوبارہ بھی حاضر ہونے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :