Geo News
Geo News

پاکستان
23 دسمبر ، 2014

لاہور،ڈاکٹر شازیہ کے قتل کا مقدمہ ڈاکٹر نعیم کیخلاف درج

لاہور،ڈاکٹر شازیہ کے قتل کا مقدمہ ڈاکٹر نعیم کیخلاف درج

لاہور.........پولیس نے شیخ زید اسپتال لاہور کی لیڈی ڈاکٹرشازیہ کے پراسرار قتل کامقدمہ درج کر لیا ہے۔قتل کی تحقیقات کیلئے شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹر نعیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔شیخ زید اسپتال کی لیڈی ڈاکٹرشازیہ کے قتل کامقدمہ ان کے بھائی اسلم کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاون میں درج کیا گیا۔ دوسری طرف مقتولہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ مقتولہ کا دل، گردے اور دیگر اعضا کے نمونے مزید تحقیق کیلئے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ اور وقت کا تعین فرانزک رپورٹ جاری ہونے کے بعد کیاجا سکے گا۔ مقتولہ کے بھائی اسلم نے لاش وصول کی اور تدفین کیلئے آبائی علاقے علی پور مظفر گڑھ روانہ ہو گئے۔

مزید خبریں :