26 اپریل ، 2012
لاہور… سی آئی اے پولیس لاہورنے اسلام آباد سے گرفتار ڈاکووٴں کو اپنی کارکردگی کے طورپر پیش کردیا۔ملزمان رضا خان اور وسیم ہارون کو اسلام آباد پولیس نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا جنہیں سی آئی اے لاہور مبینہ طور پر ڈاکووٴں کو لاہور لے آئی اور میڈیا کے سامنے اپنی کارکردگی کے طور پر پیش کر دیا ۔ ملزمان سے بینکوں سے لوٹی رقم کا ایک روپیہ بھی برآمد نہیں کیا گیا۔ملزمان کو جن 4 بینک ڈکیتیوں کا ملزم بنا کر پیش کیا گیا،ان میں کل ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹی گئی تھی۔