Geo News
Geo News

پاکستان
26 دسمبر ، 2014

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملےکاملزم فورسزکی کارروائی میں ہلاک

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملےکاملزم فورسزکی کارروائی میں ہلاک

پشاور.......پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور حملے کا ملزم کمانڈر صدام فورسز کے حملے میں ماراگیا ہے۔کمانڈر صدام متعدحملوں اور دیگر واردات میں فورسز کو مطلوب تھا ۔خیبر ہاوس پشاور میں پولٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاوراسکول حملےکاملزم کمانڈرصدام فورسزکی کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے ۔ہلاک کمانڈر صدام کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔صدام گزشتہ روز جمرود میں ہلاک ہوا ۔کمانڈر کے 6 ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا ہے۔ہلاک کمانڈرپولیو ٹیم اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ہلاک کمانڈر صدام دہشت گروں کا سہولت کار تھا۔

مزید خبریں :