Geo News
Geo News

پاکستان
26 دسمبر ، 2014

یورپی پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر کا دورہ نائن زیرو

یورپی پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر کا دورہ نائن زیرو

کراچی .....یورپی پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنان کا مسئلہ یورپی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ یورپی پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا اور راکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امجد بشیر کا کہنا تھا کہ ان کی لاپتہ کارکنان کے لواحقین سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے خاندانوں سے مل کر دکھ ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان عرصے سے لاپتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملٹری کورٹس پر نہیں سول کورٹس پر یقین رکھتے ہیں۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ یورپی یونین میں بھی اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :