27 دسمبر ، 2014
ملتان.......ملتان میں 20 روز قبل تیزاب سے زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں چل بسی ۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج تحصیل شجاع آباد کی تیزاب سے زخمی ہونے والی خاتون آج انتقال کر گئی۔ بی بی پر اُس کے سابق شوہر امجد نے 7 دسمبر کو دوسری شادی کرنے پر تیزاب پھینک دیا تھا ،جس سے اُس کا جسم 65 فیصد جھلس گیا تھا ۔ تھانہ راجہ رام پولیس نے ملزم امجد کو اُسی روز مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا ۔ 20 روز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جاوید بی بی نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی ۔