Geo News
Geo News

پاکستان
28 دسمبر ، 2014

رحیم یار خان میں پولیس کے چھاپے،شک پر متعدد دیہاتی زیر حراست

رحیم یار خان میں پولیس کے چھاپے،شک  پر متعدد دیہاتی زیر حراست

رحیم یار خان.......رحیم یار خان میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کرشک کی بنا پر متعدد دیہاتیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف مہم کے دوران دیہی علاقوں اور بستی نورے والی اسلامیہ کالونی میں چھاپے مار کر اور دیہی علاقوں سے شہر میں آنے والے ایک درجن سے زائد دیہاتیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے اورپوچھ گوچھ کی جا رہی ہے۔ زیر حراست لوگوں کے ورثہ کا کہنا ہے کہ پولیس زیر حراست بے گناہ لوگوں کے لئے اب خرچہ پانی دینے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

مزید خبریں :