28 دسمبر ، 2014
نیویارک......... امریکا کے قریب برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں سنتے تھے کہ اس کی حدود سے جو کشتی اور ہوائی جہاز گزرے وہ لاپتا ہو جاتا ہے۔ کیا ایسا ہی کوئی ٹرائی اینگل ملائشیا کے قرب و جوار میں بھی موجود ہے؟ یہ ہے بحرِ اوقیانوس کے مغرب میں واقع سمندر کا وہ وسیع و عریض حصہ جسے دنیا برمودا ٹرائی اینگل کے نام سے جانتی ہے۔ ایک تکون پر مبنی اس سمندری حصے کو کئی لوگ شیطان کی تکون بھی کہتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ درجنوں کشتیاں اور بحری جہاز اس علاقے میں سمندر میں ڈوب چکے اور تو اور کئی ہوائی جہاز بھی ایسے ہیں جنھوں نے برمودا مثلث کے اوپر اپنی آخری پرواز کی اور پھر ایسے غائب ہوئے کہ ان کا کوئی سراغ نہ نکل سکا۔ پچھلے چند ماہ کے دوران ملائشیا کے طیارے کو تیسری مرتبہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک مرتبہ تو طیارے کو یوکرینی حدود کے اندر مار گرایا گیا اور اس کا سراغ بھی لگا لیا گیا مگر باقی دو طیاروں کی کوئی خبر نہ مل سی۔ اس کے بعد ماہرین اور عام افراد کے ذہنوں میں ایک نیا سوال گردش کرنے لگا ہے۔ کیا ملائشیا کے قرب و جوار میں ایک اور برمودا ٹرائی اینگل بن چکا ہےاور اگر ملائشیا کے قریب بھی کوئی برمودا ٹرائی اینگل موجود ہے تو یہ کہاں سے شروع ہوکر کہاں پر ختم ہوتا ہے۔