Geo News
Geo News

پاکستان
29 دسمبر ، 2014

کسی صوبائی وزیر نے تاحال ٹمبر مارکیٹ کا دورہ نہیں کیا، الطاف حسین

کسی صوبائی وزیر نے تاحال ٹمبر مارکیٹ کا دورہ نہیں کیا، الطاف حسین

کراچی ......... ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کے کسی وزیر نے اب تک ٹمبر مارکیٹ کا دورہ نہیں کیا۔ پرانا حاجی کیمپ پر قائم ایم کیو ایم کے کیمپ میں کارکنوں سےٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے اپیل کی کہ سندھ حکومت اُن لوگوں کی مشکل کا احساس کرے جن کی زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کرے۔ الطاف حسین نے متاثرین کے ساتھ مسلسل رابطے اور ان کا خیال رکھنے پر ایم کیو ایم کے کارکنوں اور خطرناک آگ کی کوریج کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :