31 دسمبر ، 2014
شکاگو....امریکی شہر شکاگو میں نمک کی فیکٹری کی دیوار گرنے سے 8 گاڑیاں نمک کے ڈھیر میں دب گئیں۔شکاگو کی ایک نمک کمپنی کی دیوار اچانک ٹوٹ گئی، نتیجے میں اندر بھرا ہوا نمک باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں پر آ گرااو ر 8 گاڑیاں نمک کے پہاڑ کے نیچے چھپ گئیں ۔فائر ڈیپارٹمنٹ فوری حادثے کی جگہ پر پہنچا۔ حادثے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں،دیوار گرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔