31 دسمبر ، 2014
جکارتا......جاوا کے قریب سمندر میں ائر ایشیا کے طیارے کا ملبہ سونار ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈھونڈ لیا گیا۔انڈونیشیاکے سرچ اینڈ ریسکیو حکام کاکہناہے کہ انہوں نے فلائٹ کیو زیڈ 8501 کی زیر آب تلاش کے لیے بحیرہ جاوا میں سونار آلات استعمال کئے، جن کی مدد سے طیارے کا ملبہ مل گیا۔ تاہم ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ طیارہ سلامت ہے ،یا ٹکڑوں میں ہے ۔گزشتہ روز ملبے کی نشاندہی اِسی مقام پر کی گئی تھی ۔ طیارہ اِ س مقام سے 100 کلومیٹردور لاپتا ہوا تھا۔ حکام کے مطابق اب تک 3 خواتین سمیت 6 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔اس سے پہلے 40لاشیں ملنے کی اطلاعات دی گئی تھیں ۔