27 اپریل ، 2012
اسلام آباد… پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کی بحالی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر دفاع چوہدری احمد مختار، وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ، وزیر داخلہ رحمان ملک ، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان اور سینٹر صغریٰ امام بھی موجود تھیں۔