کاروبار
02 جنوری ، 2015

اضافی 6 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ ، محکمہ خوراک سندھ

اضافی 6 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ ، محکمہ خوراک سندھ

کراچی.......مقامی سطح پر کھپت نہ ہونے کے باعث محکمہ خوارک سندھ نے اضافی 6 لاکھ 50 ہزار ٹن سرکاری گندم ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔سیکرٹری فوڈ سندھ سعید اعوان نے جیو نیوز کو بتایا کہ رواں سیزن محکمے نے بینکوں سے قرض لے کر 13 لاکھ ٹن گندم کاشت کار سے خریدی تھی تاکہ اسے بعد میں فلار ملرز کو فروخت کیا جاسکے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت ملنے کے باعث ملرز نے امپورٹڈ گندم کو ترجیح دی جس کی وجہ سے اب تک صرف 2 لاکھ ٹن گندم محکمہ ملوں کو فروخت کرسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم ایکسپورٹ ہونے کے بعد بھی ادارے کے پاس اتنی گندم ہوگی کہ جس سے مارچ 2015 تک صوبے کی ضرورت پوری ہوسکے گی ۔زرائع کے مطابق محکمہ خوراک سندھ بینکوں کو 58 ارب روپے کا مقروض ہے۔

مزید خبریں :